پاکستان میں کورونا سے مزید31 اموات


 پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید31 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 27 ہزار597 ہو گئی۔

 نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزیدایک ہزار757کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ40ہزار425 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق  گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 48ہزار 732کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 3.60 فیصد رہی۔

 یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے کورونا صورتحال میں بہترین حکمت عملی اپنائی، ڈبلیو ایچ او

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 55 ہزار808،خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 73 ہزار 210، پنجاب میں 4 لاکھ 29 ہزار81، اسلام آباد میں ایک لاکھ 5 ہزار21، بلوچستان میں 32 ہزار861، آزاد کشمیر میں 34 ہزار 46اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 299 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 559افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار350، خیبرپختونخوا 5 ہزار507، اسلام آباد 916، گلگت بلتستان 184، بلوچستان میں 346 اور آزاد کشمیر میں 735 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں