ہم کہاں کے سچے تھے کا سب کو بڑا سرپرائز


ہم کہاں کے سچے تھے کا سب کو بڑا سرپرائز ۔۔ ماہرہ خان جیل پہنچ گئیں ، ڈرامے کی نویں قسط کے یو ٹیوب پر چند گھنٹوں میں 30لاکھ کے قریب ویوز پہنچ گئے ۔ جبکہ آٹھویں قسط کو اب تک 70 لاکھ کے قریب افراد دیکھ چکے ہیں۔

نویں قسط میں رائٹر نے ناظرین کو مشعل ‘ کبری خان ‘ کی موت کے ساتھ سب سے بڑا سرپرائز دیا ہے، جس کے بعد مہرین یعنی ماہرہ خان کی زندگی کیا موڑ لے گی اس کے لیے ناظرین کو اگلی قسط کا بے صبری سے انتظار ہے۔

اس ڈرامے کے ذریعے ماہرہ خان پانچ سال کے طویل عرصے بعد ٹی وی سکرین پر دوبارہ جلوہ گر ہوئی ہیں۔ اداکار عثمان مختار، کبریٰ خان، ہارون شاہد، شمیم ہلالی، زینب قیوم، ہما نواب، لیلیٰ واستی، عمیر رانا اور دیگراداکار اہم کردار کر رہے ہیں۔

مشہور لکھاری عمیرا احمد کے لکھے گئے ڈرامے’ہم کہاں کے سچے تھے‘ ماہرہ خان مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان کس کی پرفارمنس کی فین ؟

سوشل میڈیا پر ٹرینڈز کے ذریعے ماہرہ خان کے کام کو بہت سراہا جا رہا ہے۔ ان کے نئے ڈرامے کے کلپس و تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیے جا رہے ہیں۔

ماہرہ اور اداکارہ کبریٰ خان کو ایک ساتھ دکھائی دینے پر بھی مداحوں مثبت رد عمل آ رہا ہے۔ دونوں اداکاراؤں کے مداحوں نے  ڈرامے میں اپنے پسندیدہ مناظر کو ویڈیوز اور تصاویر کے ذریعے ٹائم لائنز پر شیئر کیا ہے۔

عمیرہ احمد کے لکھے گئے ڈرامے کو مومنہ درید نے پروڈیوس کیا ہے جب کہ ڈائریکشن فاروق رند نے دی ہے۔


متعلقہ خبریں