دبئی ایکسپو 2020 یکم اکتوبر سے شروع ہو گا


دبئی ایکسپو 2020 یکم اکتوبر سے شروع ہو گا، عالمی نمائش آئندہ برس مارچ تک جاری رہے گی۔ دبئی ایکسپو کے لیےکنیکٹنگ مائنڈزمیکنگ دی فیوچرکا عنوان مختص کیا گیا ہے۔

عالمی نمائش میں 190 سے زائد ممالک کی شرکت کریں گے۔

6 مہینے  تک جاری رہنے والی عالمی نمائش میں موسمیاتی تبدیلی، انسانی رہائش گاہوں کو زیادہ پائیدار بنانے، ڈیجیٹل تقسیم ختم کرنے، تعلیم کا مساوی حق اور صحت جیسے اہم عالمی مسائل پر بات چیت ہو گی۔

متحدہ عرب امارات سمیت مختلف ممالک کے الگ الگ پویلین تیار کیے گئے ہیں، متحدہ عرب امارات کا پویلین اپرچیونٹی ڈسٹرکٹ میں بنایا گیا ہے، اماراتی پویلین کمرشل ہوابازی کے مستقبل کو ظاہر کرتا ہے

یہ بھی پڑھیں: دبئی میں فرعون کے تابوت کی نمائش

پویلین میں سائنس و ٹینکنالوجی کے ہوائی سفر پر آئندہ 50 سال میں ہونے والے اثرات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ چار منزلہ اماراتی پویلین ہوائی جہاز کے ونگز کے طرز پر تعمیر کیا گیا ہے۔ ہولو گرافکس ماڈل کی مدد سے جہاز کی پرواز کے سائنسی اصولوں سے متعلق بھی بتایا جائے گا۔

پویلین کے بیرونی ڈیزائن میں ایل ای ڈی لائٹس کا استعمال کیا گیا ہے، ایک گھنٹے میں ایک سو بیس لوگ اماراتی پویلین کا دورہ کر سکتے ہیں۔

پویلین میں ایک فیوچر لیب بھی قائم کی گئی ہے، جس میں دکھایا گیا ہے کہ مستقبل میں تیار ہونے والے ہوائی جہاز کس طرح زیادہ ہلکے، زیادہ تیز اور زیادہ مضبوط ہوں گے۔ 

مصر کے پویلین میں فرعون کا تابوت نمائش کیلئے رکھ دیا گیا، نیدرلینڈز کے پویلین میں 3 ہزار پودوں سے بنی ’کون‘ شامل، پودوں کیلئے روزانہ ہوا سے 800 لیٹر پانی بنایا جانے لگا.

ایکسپو 2020 میں سعودی پویلین 13 ہزار سے زائد مربع میٹر پر بنایا گیا ہے جو دوسرا بڑا پویلین ہے۔

بحرین کے پویلین کے اندر جبگل بنانے کے لیے 126 اسٹیل کالم بنائے گئے ہیں۔

عمانی پویلین ، جسے اپرچونیٹیز اوور ٹائم کا نام دیا گیا ہے، موبلٹی تھیمیٹک ڈسٹرکٹ کا حصہ ہوگا اور 5 زون میں تقسیم ہوگا

ایکسپو 2020 دبئی میں کویت کا پویلین واٹر ٹاور کی طرز پر بنایا گیا ہے۔

شرکاء کو وزٹ کے لیے ایڈوانس بکنگ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

 


متعلقہ خبریں