سکوں سے سعودی فرما رواوں کی تصاویر تیار


سعودی عرب میں ایک شہری نے 20 برس سے زائد وقت میں ایک لاکھ سکے جمع کر لیے۔

اس دوران میں وہ دنیا کے مختلف ممالک میں گیا تا کہ ان سکوں کو جمع کر سکے۔ بات صرف سکے جمع کرنے تک محدود نہیں رہی بلکہ اس شہری نے سکوں کے ذریعے سعودی بادشاہوں کی تصاویر پر مشتمل حیران کن فن پارے تیار کر ڈالے۔

یہ بھی پڑھیں: عربی خطاطی میں شاہ سلمان کی سب سے بڑی پورٹریٹ تیار

سعودی شہری ہشام النجار نے دنیا بھر میں نوادرات اور نایاب کرنسیوں کے نیلامیوں سے ایک لاکھ سے زیادہ سکے جمع کیے۔

العریبیہ کے مطابق  النجار کا کہنا ہےکہ سکوں کے ذریعے فن پاروں کی تیاری کا مقصد ان سکوں کو خوب صورت شکل میں محفظ کرنا ہے۔ اس لیے ایسے فن پارے تیار کیے گئے جو دیکھنے والوں کے لیے پُر کشش ہوں۔

النجار کے مطابق اس نے شاہ سلمان کی تصویر دنیا بھر کے 9 ہزار سے زیادہ سکوں کے ذریعے تیار کی۔ النجار نے مزید بتایا کہ اس کے پاس سکوں سے تیار کی گئیں 40 تصاویر ہیں۔ یہ تصاویر سعودی عرب کے فرمارواؤں اور شہزادوں اور خلیجی ممالک کے شہزادوں کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی شہری کاایک لاکھ نوادرات کا خزانہ

النجار  کا کہنا ہے کہ اس آرٹ ورک کے ذریعے وہ دنیا بھر میں سکوں کے ذریعے بنائی گئی سب سے بڑی دیوار نقاشی پیش کرنا چاہتا ہے۔ یہ فن پارہ مکہ مکرمہ یا جدہ یا ریاض یا کسی بھی اور شہر میں ہو سکتا ہے اور النجار اس کے ذریعے گینز بک آف ریکارڈز میں شامل ہونے کا خواہش مند ہے۔


متعلقہ خبریں