خواجہ آصف کا ن لیگی قیادت میں اختلافات کا اعتراف


پاکستان کے وزیرداخلہ اور سنیئرترین سیاستدان شیخ رشید کئی بار ن لیگ سے ش لیگ نکلنے کی پیش گوئی کر چکے ہیں، لیکن کی صورتحال سے لگتا ہے کہ پاکستان کی دوسری بڑی سیاسی پارٹی میں دراڑیں ضرور موجود ہیں۔

مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی موجودگی میں خواجہ آصف نے کارکنوں کے سامنے ن لیگ کی قیادت میں اختلافات کا اعتراف کیا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ دراڑیں ختم نہ کیں تو کامیاب نہیں ہوں گے، لڑائی ختم کرکے اتحاد قائم کرنا ہو گا۔

 اس قبل پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے بھی مریم نواز کے بیان کی مخالفت کی تھی۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ آرمی چیف کو ایکسٹینشن دینا درست فیصلہ تھا، ووٹ دینے کا فیصلہ ن لیگ کی قیادت کا تھا۔انہوں نے کہا کہ ایسے معاملات پر قومی مفاد کو ذاتی مفاد سے اوپر رکھنا چاہیے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے حمزہ شہباز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کی لڑائی آج کی نہیں ہے، یہ دہائیوں کی لڑائی ہے۔

سیاست کیلئے ان کا چہرہ اور ہے جبکہ دل اور دماغ اور ہیں۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے حمزہ شہباز کا بیان حقیقت پر مبنی ہے۔

جنگ نیوز کے مطابق شیخ رشید نے کہا ہے کہ مریم نوازاور حمزہ شہبازکی دشمنی پرانی ہے‘ شہباز شریف بھی فرارہونا چاہتے ہیں ‘ م ہو یا ش دونوں گروپس آگے جا کر اپنا اپنا بیانیہ دیں گے۔


متعلقہ خبریں