فارمولا ون گراں پری میں 100 فتوحات، لوئس ہیملٹن کا نیا ریکارڈ


انگلینڈ کے فارمولا ون ڈرائیور لوئس ہیملٹن نے اپنے کریئر کی 100ویں گراں پری جیت لی۔

وہ یہ کارنامہ سرانجام دینے والے دنیا کے پہلے ڈرائیور ہیں۔ لوئس ہیملٹن نے سوچی میں ہونے والی رشین گراں پری میں کامیابی حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: ہیوی ویٹ باکسنگ پر انتھونی جوشوا کی بادشاہت ختم 
بارش سے متاثرہ ریس میں لوئس ہیملٹن 7ویں لوپ تک تیسرے نمبر پر تھے تاہم انہوں نے پہلے نمبر پر موجود میکس ورسٹاپن اور لینڈو نورس کو پیچھے چھو ڑ کر ریس اپنے نام کی۔ ورسٹاپن 53 سیکنڈ کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے۔

لوئس ہیملٹن 100 گراں پری جیتنے والے پہلے ڈرائیور ہیں۔ گراں پری کی تاریخ میں دوسرا نمبر جرمنی کے مائیکل شوماکر کا ہے جنہوں نے ریٹائرمنٹ سے پہلے تک 91 ریسز جیت رکھی تھیں۔ سباسچیئن ویٹل کا 54 ریسز کے ساتھ تیسرا نمبر ہے۔

لیوس ہیملٹن نے تسلیم کیا کہ انہیں یقین نہیں تھا کہ ان کی 100 ویں جیت کبھی آئے گی۔ انہوں نے کہا  کہ یہ ایک جادوئی لمحہ ہے میں نے ہمیشہ اس کا خواب دیکھا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ کے آل راؤنڈر معین علی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

انہوں نے کہا ہے کہ یہ ریس جیتنے کا موقع ملنا اور اپنے کریئر کے آخر پر اس طرح گاڑی چلانا زبردست ہے. انہوں نے کہا ہے ان کی ٹیم نے زبردست کام کیا

 


متعلقہ خبریں