کرس گیل کی پنجابی لُک سب کو بھا گئی


ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے جارحانہ کھیل کھیلنے والے بیٹسمین کرس گیل کا گانا ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا۔

کرس گیل نے اپنی 42 ویں سالگرہ کے موقع پر  ’پنجابی ڈیڈی‘ گانے کی آڈیو جاری کی تھی اب گزشتہ روز انہوں نے گانے کی ویڈیو اپنے یوٹیوب چینل پر جاری کی۔

کرس گیل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر گانے کی ریلیز کا اعلان کیا اور ایک مختصر ویڈیو بھی پیغام کے ساتھ شیئر کی۔

ویڈیو میں کرس گیل کو پنجابی انداز میں دیکھا جا سکتا ہے، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کرس گیل نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مداحوں کو اطلاع دی کہ ان کا گانا ریلیز ہوگیا ہے، ویڈیو دیکھنے کیلئے میرے یوٹیوب چینل کا وزٹ کریں۔


متعلقہ خبریں