پاک فوج کے معمر ترین افسر انتقال کر گئے


پاک فوج کے معمر ترین، تجربہ کار لیفٹیننٹ کرنل(ریٹائرڈ) سلطان محمد خان مینگل کوئٹہ میں انتقال کر گئے ہیں۔

پاکستان کے اولڈ وار ویٹرن لیفٹیننٹ ریٹائرڈ کرنل سلطان محمد خان مینگل کی عمر انتقال کے وقت  103سال تھی۔

لیفٹیننٹ کرنل سلطان محمدخان مینگل پاک فوج سے وابستہ معمرترین افسر تھے، مرحوم بہترین کھلاڑی، بہترین سپاہی، بہترین کوہ پیما، زبردست مہم جو اور مختلف کھلیوں میں ریکارڈ ہولڈر تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) نے ایک ٹوئٹ میں لیفٹیننٹ کرنل سلطان محمد خان مینگل کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

آئی ایس پی آر نے لکھا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کوجوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔


متعلقہ خبریں