کسانوں نے ایک بار پھر پورے بھارت کو بند کردیا


کسان تحریک کو ایک سال مکمل ہونے پر بھارتی کسانوں نے ایک بار پھر پورے ملک کو بند کردیا ہے۔

بھارت بندہڑتال صبح 6 بجے سے لے کر شام چار بجے تک تمام حکومتی اور نجی ادارے اور دفاتر بند رہیں گے۔پنجاب کے وزیراعلی نے بھی ’بھارت بند‘کی حمایت کی ہے۔

مودی سرکار نے پورے بھارت میں پولیس کو ہائی الرٹ کردیا ہے اور جگہ جگہ خار دار تاریں اور رکاوٹیں کھڑی کردی گئیں ہیں۔

دارالحکومت نئی دہلی میں کسی کو داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جارہی۔ کسان مودی سرکار کی طرف سے نافذ کیے گئے متنازع تین زرعی قوانین کے خلاف ایک سال سے سراپا احتجاج ہیں۔

لاکھوں کسان تین نئے فارمنگ بلز پر عمل درآمد کیخلاف سراپا احتجاج ہیں، جس سے زرعی تجارت کے قوانین تبدیل ہوجائیں گے۔

 


متعلقہ خبریں