آئی فون 13 خریدنے کے لیے مختلف ممالک میں لوگوں کی لمبی قطاریں


آئی فون 13 سیریز کو خریدنے کے لیے مختلف ممالک میں لوگوں کی لمبی قطاریں  لگ گئیں۔

آئی فون 13 کو دنیا کے مختلف ممالک میں 24 ستمبر سے فروخت کے لیے پیش کردیا گیا تھا۔ چار روز گزرنے کے بعد بھی ہزاروں افراد مختلف شہروں کے ایپل اسٹورز کے سامنے قطاروں میں کھڑے نظر آئے۔
سنگاپور سے لے کر نیویارک تک، ہر جگہ سیکڑوں افراد قطاروں میں کھڑے اس فون کو خریدنے میں سبقت لے جانا چاہتے  ہیں۔
خیال رہے کہ ایپل نے آئی فون 13 منی، آئی فون 13، آئی فون 13 پرو اور آئی فون 13 پرو میکس نئی ایپل واچ اور آئی پیڈ منی کے ساتھ متعارف کرائے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:ایپل نے آئی فون کا نیا ماڈل متعارف کروا دیا

آئی فون 13 منی میں 5.4 انچ، آئی فون 13 میں 6.1 انچ، آئی فون 13 پرو میں 6.1 انچ اور آئی فون 12 پرو میکس میں 6.7 انچ ڈسپلے دیا گیا ہے ، یعنی چاروں فونز کا ڈسپلے سائز آئی فون 12 سیریز جیسا ہے۔

اس بار سب آئی فون اے 15 بائیونک پراسیسر سے لیس ہیں اور کمپنی کے مطابق اس کی کارکردگی گزشتہ سال کے اے 14 کے مقابلے میں 20 فیصد زیادہ ہے جبکہ افادیت 30 فیصد زیادہ ہے۔

چاروں فونز میں 5 جی سپورٹ موجود ہے بلکہ اسے زیادہ بہتر بنایا گیا ہے۔


پہلی بار کمپنی کی جانب سے 2 آئی فونز (پرو ماڈلز) میں 120 ہرٹز ریفریش ریٹ والا ڈسپلے بھی دیا گیا ہے اور ان میں ہی ایک ٹی بی اسٹوریج کا آپشن بھی موجود ہے۔

اس سال آئی فونز کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا بلکہ گزشتہ سال کے ماڈلز جتنی قیمتیں رکھی گئی ہیں۔ ڈیزائن کے لحاظ سے یہ بھی فونز گزشتہ سال کے ماڈلز جیسے ہی ہیں۔

مگر اس سال کے فونز کی ایک خاص بات ان کی پہلے سے زیادہ بیٹریاں ہیں جو گزشتہ سال کے ماڈلز کے مقابلے میں زیادہ وقت تک کام کرسکیں گی۔

آئی فون 13 پانچ مختلف رنگوں میں دستیاب ہے، فون میں جدید ڈیول کیمرہ سسٹم نصب ہے


متعلقہ خبریں