انجلینا جولی کی زندگی میں کینیڈین سنگر کی انٹری


بریڈ پٹ سے الگ ہونے کے بعد ہالی ووڈ کی اسٹار اداکارہ انجلینا جولی کی اب کینیڈین سنگر دی ویکنڈ کے ساتھ دوستی کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔

46 سالہ اداکارہ 31 سالہ سنگر کے ہمراہ  لاس انیجلس میں موجود اطالوی ریستوران پہنچیں جہاں انہوں نے  ڈھائی گھنٹے گزارے۔ عالمی میڈیا کے مطابق دونوں ہوٹل میں الگ الگ داخل ہوئے لیکن واپس ایک ساتھ نکلے اور انجلینا جولی گلوکار کی ہی گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہو گئیں۔

دونوں نے کالے رنگ کے میچنگ کپڑے بھی پہن رکھے تھے۔

اس سے پہلے 10 جولائی کو جولی اور دی ویکنڈ دونوں کو لاس اینجلس میں ایک ہی نجی کنسرٹ میں شریک ہوتے دیکھا گیا تھا۔

اس سے قبل انجلینا جولی تین بار اپنے ساتھ کام کرنے والی فلمی ہیروز کے ساتھ ہی شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں۔ پہلا ہیکرز لیڈنگ مین جونی لی ملر تھے جن سے تین سال بعد 1999 میں اداکارہ نے راہیں جدا کیں۔

اس کے بعد انجیلیا جولی نے لورا ڈرن سے شادی کی جو دو سال بعد 2003 میں ختم ہو ئی، اس کے بعد ہالی ووڈ کے سپر اسٹار بریڈ پیٹ نے جولی کی زندگی میں انڑی کی۔

ہالی ووڈ کے معروف ستارے انجلینا جولی اور بریڈ پٹ نے شادی کے دو سال بعد دس سال پرانا تعلق ختم کر دیا تھا، انجلینا جولی نے مزاج مختلف ہونے کی بنیاد پر طلاق کا مطالبہ کرتے ہوئے چھ بچوں کی حوالگی کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

واضح رہے انجلینا اور بریڈ پٹ کے تین بچے لے پالک ہیں، جبکہ دو بچے ان کے اپنے ہیں۔


متعلقہ خبریں