ن لیگ کے 2 نہیں 3 گروپ بنیں گے، شہباز شریف اپنے لیے دم درود کرائیں، شیخ رشید


وزیر داخلہ شیخ رشید نےنئی پیش گوئی کی ہےکہ مسلم لیگ ن میں دو کی بجائے تین گروپ بنیں گے، شہباز شریف  اپنے لیے دم درود کرائیں۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا  تھا کہ ن لیگ انتشار اورجوڈوکراٹے سے برباد ہوگی،شہبازشریف کے خاندان میں وراثت کی لڑائی ہے، دم درود کرائیں۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ 2سال بعد نیا سیاسی ماحول ہوگا،آج جیسے حالات نہیں ہوں گے،وہ شہباز شریف کو ضمانت دیتے ہیں کہ 2023 میں شفاف انتخابات ہوں گے۔

الیکشن کمیشن سے تعلقات ٹھیک ہورہے ہیں ،الیکشن کمیشن اور حکومت قریب آرہے ہیں جواچھی بات ہے،الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے انتخابات شفاف ہوں گے۔

ملک میں جوڈوکراٹے کاماحول کم ہورہاہے ،پاکستان کے لیے سیاست کرنی ہے ،اسلام آباد کو اکھاڑانہ بنایاجائے،امن و امان کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ دستانے والے ہاتھ پاکستان کونقصان پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں،سائبرکرائمز بڑھ چکے ہیں،ایک لاکھ شکایات آئی ہیں،دورہ نیوزی لینڈ منسوخی میں ملوث عناصر کے قریب ہیں، انہیں جلد بے نقاب کریں گے ۔

پاسپورٹ اورشناختی کارڈ کےمعاملے پر نظر ثانی کر نے جارہے ہیں،ای پاسپورٹ شروع کرنے کا فیصلہ ہواہے،پاسپورٹ اورشناختی کارڈ میں 15نئے سیکیورٹی فیچرلارہے ہیں۔

سازش کےتحت شناختی کارڈ ،پاسپورٹ اورویکسی نیشن کوبدنام کیاجارہاہے،جعلی ویکسی نیشن سے متعلق نادرا کا کوئی قصور نہیں،پھر بھی تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ افغانستان سے آنے والو ں کی تعداد جانے والوں سے کم ہے، ملک میں دہشت گردی کا خطرہ موجود ہے اور اس سے نمٹنے کے لیے فوج تیا ر ہے۔ضرورت کے تحت کل بعض علاقوں میں موبائل فون سروس معطل رہے گی

شیخ رشید نے کہا کہ 15مزید ممالک کو آن آرائیول ویزے کے لیے معاملہ کابینہ میں بھیج رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں