کابل ہوائی اڈے کا آپریشن، ترکی نے شرط لگا دی


ترکی کی جانب سے کابل ائیر پورٹ کے آپریشن سے متعلق شرط عائد کی گئی ہے کہ معاہدہ طے پانے سے قبل طالبان ایک جامع حکومت تشکیل دے۔

ترک صدر رجب طیب اردگان کا یہ موقف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر امریکی چینل کو دیے گئے ایک انٹرویو میں سامنے آیا۔

ترک صدر کا کہنا تھا کہ افغانستان میں حکومت جامع نوعیت کی نہیں، اس میں تمام عناصر شامل نہیں ہیں۔ جب تک ایسا رہے گا ترکی کابل ہوائی اڈے کو آپریٹ نہیں کرے گا۔ اگر حکومت زیادہ کشادہ اور جامع ہوئی تو ترکی اس وقت اپنا موقف بدل سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: طالبان کی فضائی کمپنیوں سے بین الاقوامی پروازیں بحال کرنے کی اپیل

اپنے انٹرویو میں اردوان نے امید ظاہر کی کہ خواتین افغانستان میں عام زندگی کے ہر گوشے میں فعال طریقے سے شریک ہوں گی۔

ترکی کے صدر کے مطابق کابل ہوائی اڈے کی سیکورٹی اور ترکی کا اس کی انتظامی ذمے داری سنبھالنا، یہ دونوں امور جون میں برسلز میں نیٹو اتحاد کے سربراہ اجلاس کے دوران میں امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ زیر بحث آئے تھے۔


متعلقہ خبریں