کے سی آر: ملکی تاریخ اور پاکستان ریلوے کا ایک بڑا باب



وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہا ہے کہ جدید کراچی سرکلر ریلو ے سے ملکی تاریخ اور پاکستان ریلوے کا ایک بڑا باب آج کھل رہا ہے۔

منصوبے کا سنگ بنیا د رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سرکلر ریلوے کراچی سے شہریوں کا سفر کم کردے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ  کراچی کی معاشی حیثیت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا۔ ٹرانسفارمیشن پلان میں کے سی آر، سڑکیں اور صاف پانی جیسے منصوبے شامل ہیں۔ کراچی کے شہریوں کی سفر کی دشواریاں کم رہ جائیں گی۔

وفاقی وزیرترقی و منصوبہ بندی اسدعمر نے کہا کہ ایک سال پہلے وزیراعظم نے کے سی آر کی منظوری دی تھی۔ اس پر وفاقی اور صوبائی وزرا نے مشترکہ کام کیا۔

اختلافا ت کے باوجود ہم نے کراچی کے لیے ملکرکام کیا۔ کراچی میں وفاقی حکومت کے تمام منصوبوں پر کام جاری ہے۔ کراچی کے شہری اب جدید ریلوے نظام کودیکھ سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے وزیراعظم عمران خان نومبر میں گرین بسز کابھی افتتاح کریں گے۔ کراچی میں بارش کی وجہ سے مختلف علاقو ں میں پانی جمع ہوجاتاہے۔ ہم نے کراچی میں بار ش کے پانی کی نکاسی کے لیے بھی اقدامات کرنے ہوں گے۔


متعلقہ خبریں