پالتو جانور کے مرنے پر 2 دن کی چھٹی دینے کا قانون


جنوبی امریکی ملک کولمبیا میں پالتو جانور کے مرنے پر اس کا غم منانے کے لیے جانور کے مالک کو تنخواہ کے ساتھ 2 دن کی چھٹی دینے کا قانون اسمبلی میں پیش کیا گیا ہے۔

نئے قانون کا مقصد پالتو جانوروں اور مالکان کے درمیان جذباتی تعلق کا اعتراف کرنا ہے کیونکہ پالتو جانوروں کے مرنے سے انسان گہرے دکھ اور افسوس کا شکار ہوجاتا ہے۔

یہ قانون کولمبین لبرل پارٹی کے رکن کی جانب سے پیش کیا گیا ہے جس کا مقصد کمپنیوں کو اپنے ملازمین کو دو دن کی چھٹی دینے کا پابند کی جاسکے۔

رکن اسمبلی کا کہنا ہے کہ بعض لوگوں کے بچے نہیں ہوتے بلکہ ان کے پالتو جانور ہی ان کی یہ کمی پوری کرتے ہیں جن سے وہ اپنی فیملی کی طرح محبت کرتے ہیں۔

لہذا جب ان کے جانور کا انتقال ہوتا ہے تو انہیں چھٹی ملنے کا پورا حق ہے تاکہ وہ سکون سے اس صدمے سے باہر نکل سکیں۔

رپورٹ کے مطابق کولمبیا میں ہر 10 میں سے 6 گھرانے پالتو جانور رکھتے ہیں۔

بل میں یہ شق بھی شامل کی گئی ہے کہ ملازمین کو نوکری کرتے وقت مالکان کو پہلے سے اپنے پالتو جانوروں کے بارے میں آگاہ کرنا ہوگا جبکہ چھٹی کے لیے اپنے پالتو جانور کی موت کے بارے میں جھوٹ بولنے پر انہیں سزا بھی ہوسکتی ہے


متعلقہ خبریں