جرمن ایتھلیٹ کا اولمپکس سے ماڈلنگ تک کا سفر


جرمنی سے تعلق رکھنے والی خوبصورت اولمپیئن ایتھلیٹ الیکا شمیڈٹ نے کھیل کا میدان چھوڑ کر فیشن کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے۔

22 سالہ الیکا شمیڈٹ ٹوکیو گیمز میں تو کوئی خاص کارکردگی  نہ دکھا سکیں لیکن اپنی خوبصورت تصاویر کے ذریعے انسٹاگرام پر 2.5ملین فالوورز حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئیں۔

عالمی میڈیا کے مطابق جرمن ایتھلیٹ الیکا شمیڈٹ نے میلانو فیشن ویک میں بطور ماڈل اپنی پہلی ماڈلنگ کی۔

ٹوکیو اولمپکس سے نکلنے کے بعد دنیا کی سب سے خوبصورت خاتون ایتھلیٹ مایوس بھی ہوئیں ان کا ماننا ہے کہ انہیں اپنی اتھلیٹک صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کا بھرپور موقع نہیں دیا گیا۔

الیکا شمیڈٹ کا شمار جونیئر سطح پر کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے 2017 میں یورپی انڈر 20 چیمپئن شپ میں ریس میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔

اس کے بعد  2019 میں یورپی انڈر 23 چیمپئن شپ میں اسی ایونٹ میں کانسی کا تمغہ بھی جیتا تھا۔


متعلقہ خبریں