چنے کی قیمت میں 40روپے فی کلو اضافہ


حکومت پاکستان نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر چنے کی قیمت میں 40روپے فی کلو اضافہ کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورزپر درجہ اول چنے کی قیمت 125 سے بڑھا 165 روپے فی کلو کر دی گئی ہے۔

درجہ دوم چنے کی قیمت 120 سے بڑھا کر 160 روپے فی کلو کر دی گئی ہے۔ اسلام آباد سمیت ملک بھرمیں یوٹیلیٹی اسٹورز پر قیمتوں میں اضافے کا اطلاق کر دیا گیا ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کے صابن3 سے 10 روپے تک مہنگے ہوگئے ہیں۔ ٹشو پیپراورنیپکن کی قیمتیں 3 سے 19 روپے تک بڑھا دی گئی ہیں۔

کپڑے دھونے کا صابن 22 روپے، ٹوائلٹ کلینر اور بلیچ کی قیمت4 سے12 روپے تک بڑھا دی گئی ہے۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر ملک کریم 10 روپے مہنگی کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گیس کی قیمت 35 فیصد تک بڑھانے کی تجویز

خیال رہے کہ چند روز قبل بھی حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔

مختلف برانڈز کے گھی کی قیمتوں میں 96 روپے تک فی کلو اضافہ کر دیا گیا ہے۔ مختلف برانڈز کا کوکنگ آئل 97 روپے تک فی لیٹر مہنگا ہو گیا ہے۔

کارن کوکنگ آئل 370 روپے تک فی لیٹر مہنگا ہوچکا ہے۔ کارن کوکنگ آئل کی قیمت 500 سے بڑھ کر 870 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گھی96، کوکنگ آئل 370روپے فی کلو مہنگا ہوگیا

ٹی وائٹنر کی 1.2 کلوگرام قیمت 40 روپے تک بڑھادی گئی ہے۔ کسٹرڈ اور کھیر سمیت مختلف سویٹ ڈش کے چھوٹے ڈبے 10 روپے تک مہنگے کر دیئے گئے ہیں۔

فیس کریم کی 50 گرام قیمت میں 40 روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔ ٹشو ڈبہ 15 روپے اور ٹشو رول 5 روپے تک مہنگا کردیا گیا ہے۔ کالی مرچ کے ڈبے کی قیمت 10 روپے تک بڑھا دی گئی ہے۔

چلی، گارلک، بی بی کیو اور پیزا ساس کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ صابن، ٹی مکس، لیکوٹ فلور کلینر کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔


متعلقہ خبریں