ملکی تاریخ کی مہنگی ترین چینی پاکستان پہنچ گئی

sugar

چینی کے بحران نے پھر سر اٹھا لیا


وفاقی حکومت نے ملکی تاریخ کی مہنگی ترین چینی درآمد کرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق درآمدی چینی کی 28 ہزار 760 میٹرک ٹن کی کھیپ پاکستان پہنچ گئی۔ یہ چینی سرکاری ایکس مل ریٹ سے 25.15 روپے فی کلو مہنگی پڑی ہے۔

ٹی سی پی کو درآمدی چینی پورٹ پر109روپے 90 پیسے فی کلو میں پڑی۔ اخراجات ملا کر یوٹیلیٹی اسٹورز کو چینی تقریبا 123 روپے کلو میں پڑے گی۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کو سرکاری ریٹیل قیمت سے چینی تقریبا 33.25 روپے کلو مہنگی پڑے گی۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر درآمدی چینی 85 روپے فی کلو میں فروخت کی جائے گی۔ حکومت نے چینی کی ریٹیل قیمت 89.75 روپے فی کلو مقرر کی ہے۔

قیمت خرید اور فروخت کا فرق سبسڈی سے پورا کیا جائے گا۔ گزشتہ ایک لاکھ ٹن چینی کی لینڈڈ کاسٹ 89.26 روپے فی کلو میں پڑی تھی۔

 


متعلقہ خبریں