نیشنل ٹی 20 کپ، کھلاڑیوں کو جرمانوں کا سامنا

نیشنل ٹی 20 کپ، کھلاڑیوں کو جرمانوں کا سامنا

راولپنڈی: نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے پہلے مرحلے میں مختلف کھلاڑیوں کو جرمانے ہو گئے۔

نمائندہ ہم نیوز کے مطابق راولپنڈی میں نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے میچز جاری ہیں۔ اس دوران مختلف کھلاڑیوں کو قانون کی خلاف ورزی پر جرمانوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

راولپنڈی، سینٹرل پنجاب اور خیبر پختونخوا کو سلو اوور ریٹ پر جرمانے عائد کیے گئے ہیں جبکہ اعظم خان اور شاہین شاہ آفریدی کو امپائر کے فیصلے پر ناراضی پر جرمانے کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:نیشنل ٹی 20 کپ، بلوچستان کی پہلی کامیابی

سلو اوور ریٹ پر سینٹرل پنجاب اور خیبر پختونخوا کو بالترتیب 40 اور 25 ہزار روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔ سینٹرل پنجاب نے خیبر پختونخوا کے خلاف اتوار کو کھیلے گئے میچ میں مقررہ وقت سے 3 اوورز کم کیے۔

واضح رہے کہ ان دونوں ٹیموں کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کوڈ آف کنڈکٹ کی دفعہ 2 کی شق 8 کے تحت جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں