فرانسیسی صدر کو تھپڑ کے بعد انڈہ پڑ گیا


فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون کو تجارتی مرکز کا جائزہ لینے کے دوران شہری نے انڈہ مار دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے انڈہ مارنے والے شہری کو گرفتار کرلیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ پیر کے روز جنوبی فرانس کے شہر لیون میں پیش آیا۔

فرانسیسی صدر کو انڈہ پڑنے کی ویڈیو ایک شہری نے ٹوئٹر پر شیئر کی ہے انہوں نے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ لیون کا سفر کرتے ہوئے ایمانوئل میکرون کو انڈہ پڑ گیا۔ صدر کے سیکورٹی اہلکاروں نے انڈہ پھینکنے والے شخص کو فوری حراست میں لے لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فرانسیسی صدرنے سیکورٹی اہلکاروں کو ہدایت کی کہ  اگر اس کے پاس مجھے بتانے کے لئے کچھ ہے تو اسے لے آؤ؟ اگر نہیں تو میں بعد میں اس سے ملنے جاؤں گا. جاؤ اسے لے آؤ.

یاد رہے کہ چند ماہ قبل فرانسیسی صدر کو شہری نے تھپڑ رسید کیا تھا۔


متعلقہ خبریں