ایکسپو 2020، دبئی حکومت کا بڑا اقدام

ایکسپو 2020، دبئی حکومت کا بڑا اقدام

دبئی: متحدہ عرب امارات نے دبئی میں مقیم مقامی اور غیر ملکی افراد کی سہولت کے لیے ڈرائیو تھرو کورونا ویکسین لگانے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دبئی میں جن افراد نے اب تک کورونا ویکسین نہیں لگوائی انہیں ڈی ایچ اے کا ایکسپو 2020 ایمرجنسی سینٹر صحت کی جامع سروسز فراہم کرے گا۔

مشرق وسطیٰ، افریقہ اور جنوب مشرقی ایشیا میں پہلی بار منعقد ہونے کے بعد یہ عظیم منصوبہ یکم اکتوبر سے دبئی میں چھ ماہ کے لیے کام کا آغاز کرے گا۔

دبئی میں سیکیورٹی عہدیدار شیخ محمد نے ابتدائی طور پر اس آپریشن سینٹر کے کام کا جائزہ لیا جہاں 134 یونٹس میں مختلف قومیتیوں کے 95 سے زائد افراد کام کر رہے ہیں۔

پراجیکٹ کے دورے کے موقع پر شیخ محمد کو مراکز میں قائم ٹیموں کے ذریعے استعمال ہونے والے کوآرڈینیشن میکا نزم کے بارے میں مکمل بریفنگ دی گئی۔

اس کے علاوہ شیخ محمد نے دبئی پولیس کی تیاریوں کا جائزہ لیا، ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کے اعلیٰ ترین معیار کو یقینی بنانے کے لیے پولیس جدید ترین اسمارٹ ٹیکنالوجیز استعمال کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انجکشن سے خوفزدہ افراد کیلیے ویکسین والا اسٹیکر تیار

یاد رہے کہ دبئی ایکسپو 2020 یکم اکتوبر سے شروع ہو گا اور عالمی نمائش آئندہ برس مارچ تک جاری رہے گی، دبئی ایکسپو کے لیے “کنیکٹنگ مائنڈز، میکنگ دی فیوچر” کا عنوان مختص کیا گیا ہے۔ عالمی نمائش میں 190 سے زائد ممالک کی شرکت کریں گے۔

6 ماہ تک جاری رہنے والی اس عالمی نمائش میں موسمیاتی تبدیلی، انسانی رہائش گاہوں کو زیادہ پائیدار بنانے، ڈیجیٹل تقسیم ختم کرنے، تعلیم کا مساوی حق اور صحت جیسے اہم عالمی مسائل پر بات چیت ہو گی۔


متعلقہ خبریں