بلاول بھٹو ہنگامی دورے پر امریکہ روانہ

مہنگائی کا آسیب پاکستان کی خوشحالی کو نگل چکا، بلاول بھٹو

کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری ہنگامی دورے پر امریکہ روانہ ہو گئے ہیں۔ وہ ایک ہفتے تک امریکہ میں قیام کریں گے۔

بلاول امریکہ جائیں، وزیر اعظم 5 سال پورے کریں گے، شیخ رشید

ہم نیوز نے ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی اچانک امریکہ کے دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی پی بلاول بھٹو اپنے دورہ امریکہ کے دوران اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ ایک ہفتے تک امریکہ میں قیام کریں گے۔

ہم نیوز کو اس سلسلےمیں پارٹی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ بلاول بھٹو امریکہ میں عالمی ذرائع ابلاغ سے بھی ملاقات کریں گے۔

بلاول بھٹو کے دورہ امریکہ سےکٹھ پتلی حکمران پریشان ہیں، شازیہ مری

بلاول بھٹو اس سے قبل بھی جولائی میں امریکہ کے دورے پر گئے تھے۔ اس دورے میں انہوں نے ملکی و غیر ملکی ذرائع ابلاغ سے بات چیت نہیں کی تھی اور کہا تھا کہ وہ آئندہ دورے میں تفصیلی بات چیت کریں گے۔


متعلقہ خبریں