سندھ: تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان

سندھ: تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان

کراچی: سندھ میں شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

ہم نیوز کےمطابق صوبائی حکومت کی ہدایت پر محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے تعلیمی اداروں میں تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

صوبائی محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت 28 ستمبر کو شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر صوبے بھر میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

ہم نیوز کے مطابق صوبائی محکمہ تعلیم نے اس ضمن میں واضح کیا ہے کہ فیصلے کا اطلاق نجی اور سرکاری تمام تعلیمی اداروں پر ہوگا۔

اسکولوں میں تعلیمی سال کا دوارنیہ جون2022 تک بڑھا دیا گیا

صوبائی حکومت کی ہدایت پر محکمہ داخلہ سندھ پہلے کراچی سمیت صوبے میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کرچکا ہے۔


متعلقہ خبریں