محمد زبیر کا وائرل ویڈیو سے متعلق بیان سامنے آ گیا

محمد زبیر نے وائرل ویڈیو کو سازش قرار دے دیا

فائل فوٹو

کراچی: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے وائرل ویڈیو کو جعلی اور اپنے خلاف سازش قرار دے دیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی زیر گردش ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میرے خلاف جعلی اور تبدیل شدہ ویڈیوز جاری کرنا کوئی سیاست نہیں بلکہ دراصل پستی کی نئی مثال ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو کوئی بھی اس کے پیچھے ہے اس نے انتہائی گھٹیا اور شرمناک حرکت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز نے بھی پارٹی میں اختلافات کا اعتراف کر لیا

سابق گورنر سندھ نے کہا کہ میں نے ایمانداری، خلوص نیت اور لگن کے ساتھ ملک کی خدمت کی ہے اور میں پاکستان کی بہتری کے لیے آواز بلند کرتا رہوں گا۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز