دنیا عمران خان کے مؤقف کی تائید کر رہی ہے، فیاض الحسن چوہان

دنیا عمران خان کے مؤقف کی تائید کر رہی ہے، فیاض الحسن چوہان

لاہور: پنجاب کے وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پوری دنیا عمران خان کے مؤقف کی تائید کر رہی ہے۔

صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات پر آج تک کسی پاکستانی حکمران نے اتنا ڈٹ کر مؤقف بیان نہیں کیا جبکہ پوری دنیا افغان مسئلے پر وزیر اعظم عمران خان کے مؤقف کی تائید کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی سیاستدانوں کی امریکہ کو خوش کرنے کی پالیسی نے ہمارے مفادات کو نقصان پہنچایا ہے جبکہ سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے چند ارب ڈالرز کی خاطر ملکی وقار کا سودا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: محمد زبیر کا وائرل ویڈیو سے متعلق بیان سامنے آ گیا

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ سال 2006 سے  سال 2015 تک پاکستان میں 50 مسلح گروپوں نے 16 ہزار حملے کیے اور پاکستان نے 80 ہزار جانوں اور 150 ارب ڈالر کا معاشی نقصان اٹھایا۔

انہوں نے کہا کہ آج دنیا افغانستان میں طالبان حکومت کے ساتھ پرامن تعلقات پر غور کر رہی ہے اور دنیا ایک بار پھر سے افغانوں کو تنہا چھوڑنے کی متحمل نہیں ہو سکتی۔


متعلقہ خبریں