کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

کراچی: شہر قائد سمیت سندھ بھرمیں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

محرم الحرام: کراچی اور پشاور میں ڈبل سواری پر پابندی

ہم نیوز کے مطابق موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر عائد کی گئی ہے۔

موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی حکومت سندھ کی ہدایت پر محکمہ داخلہ نے جاری کردیا ہے۔

صوبائی محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت ڈبل سواری پرپابندی کا اطلاق آج اور کل ہو گا۔

کورونا وائرس: میرپور آزاد کشمیر میں ڈبل سواری پرپابندی عائد

ہم نیوز کے مطابق صوبائی محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر عائد کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں