ویڈیو گیمز کھیلنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری


ٹیکنالوجی کی دُنیا میں گرافک کارڈ کی اہمیت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا کیونکہ اگر آپ کمپیوٹر پر ڈیزائنگ کرتے ہیں یا گیم کھیلتے ہیں تو آپکو ایک اچھا ساگرافک کارڈ کی ضرورت لازمی پڑتی ہے۔

کچھ سالوں سے مارکیٹ میں کریپٹو کرنسی مائننگ کی وجہ سے انکی مارکیٹ ریٹ کافی حد تک بڑھ گئی تھی لیکن حال ہی میں چین کی حکومت نے اندرونی و بیرونی کریپٹو کرنسی کی خرید و فروخت پر پاندی عائد کی جس کی وجہ سے گرافک کارڈ کی مارکیٹ ریٹ میں کافی حد تک کمی آئی ہے۔

چین نے کرپٹو کرنسی میں لین دین پر پابندی عائد کر دی

اس تناظر میں چین کے مرکزی نے چینی باشندوں کو کرپٹو کرنسیوں کی مارکیٹنگ یا کرپٹو کاروباری اداروں کو ٹیکنالوجی سپورٹ دینے سے بھی منع کیا ہے۔

مقامی آئی ٹی انڈسٹری گرافک کارڈز کی ان قیمتوں سے بہت فائدہ اٹھا رہی ہے۔

پچھلے کچھ سالوں میں ، پی سی گیمرز کی قومی اور عالمی مقابلوں کی وجہ سے بھی گرافک کارڈ کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی تھیں۔

یہ خبر یقینی طور پر علاقائی و بین الاقوامی گیمرز صارفین کیلئے حوصلہ آفزا ثابت ہو سکتی ہے۔


متعلقہ خبریں