جرمنی میں مخلوط حکومت بننے کا امکان

جرمنی میں مخلوط حکومت بننے کا امکان

برلن: جرمنی کے عام انتخابات میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی نے کامیابی حاصل کر لی جس کے بعد جرمنی میں مخلوط حکومت بننے کا امکان ہے۔ 

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جرمن چانسلر اینگلا مرکل کے 16 برس کے اقتدار کا اختتام ہونے والا ہے۔ جرمنی کے عام انتخابات میں 16 سال بعد سوشل ڈیمو کریٹک پارٹی نے اپنی حریف کرسچین ڈیمو کریٹک پارٹی پر سبقت حاصل کرلی۔

جرمنی میں انتخابات کے ابتدائی نتائج میں گرین پارٹی اپ سیٹ کرتے ہوئے تیسرے نمبر پر آگئی اور موجودہ نتائج کو دیکھتے ہوئے یہ بات کہی جا سکتی ہے کہ ایک مرتبہ پھر جرمنی میں مخلوط حکومت بننے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جرمن انتخابات: ایس پی ڈی سب سے بڑی جماعت بن گئی

جرمن چانسلر اینگلا مرکل نے کرسچن ڈیموکریٹک یونین کے امیدوار “ارمین” کی حمایت کرتے ہوئے ان کی انتخابی مہم میں حصہ لیا۔ عام انتخابات کے بعد جرمن چانسلر اینگلا مرکل کے 16 برس کے اقتدار کا اختتام ہو جائے گا۔


متعلقہ خبریں