افغانستان کو تنہا نہ چھوڑا جائے، حقیقت پسندانہ سوچ کا مظاہرہ کریں: وزیر خارجہ

پی ٹی آئی ملکی بقا کی جنگ لڑ رہی ہے، امپورٹڈ حکمرانوں کو اقتدار سے الگ کرنا ہو گا، شاہ محمود

لندن: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان کے حوالے سے پاکستان اور برطانیہ کی سوچ میں ہم آہنگی ہے۔ انہوں ںے کہا کہ دونوں ممالک افغانستان میں قیام امن کے خواہاں ہیں۔

جنوبی ایشیا میں امن کا دارو مدار مسئلہ کشمیر کے حل میں ہے، وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات ہاؤس آف کامنز سلیکٹ کمیٹی برائے خارجہ امور کے سربراہ ٹام ٹگن ڈاٹ اور ڈیفنس کمیٹی کے سربراہ ٹوبیاس ایلووڈ کی سربراہی میں برطانوی پارلیمنٹیریرینز پر مشتمل وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔

پاکستان ہائی کمیشن لندن میں ہونے والی ملاقات میں وزیر خارجہ  مخدوم شاہ محمود قریشی نے برطانوی پارلیمنٹیرینز کو افغانستان کی صورتحال سے آگاہ کیا اور اس ضمن میں پاکستانی نقطہ نظر کی بابت بھی تفصیلات بتائیں۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بات چیت میں اس بات پر زور دیا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ افغانستان کو تنہا نہ چھوڑا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری افغانوں کو انسانی بحران سے بچانے کے لیے آگے بڑھے۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں عدم استحکام سے افغان مہاجرین کی یلغار سمیت کئی دیگر مسائل بھی سر اٹھائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں آج حقیقت پسندانہ سوچ کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

ہم نیوز کے مطابق وزیر خارجہ نے برطانوی پارلیمنٹیریرینز کو مقبوضہ وادی کشمیر میں بھارتی قابض افواج کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم، بدترین محاصرے اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے بھی آگاہ کیا۔

نجی ایئرلائن کو اسلام آباد سے افغانستان کیلیے پروازیں شروع کرنے کی اجازت

مخدوم شاہ محمود قریشی نے اس ضمن میں کہا کہ ہم نے بھارتی قابض افواج کے مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم پر 131 صفحات پر مشتمل ڈوزئیر جاری کیا ہے جس میں بھارتی افسران کے جنگی جرائم میں ملوث ہونے کے ناقابل تردید ثبوت و شواہد موجود ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ ہم نے ٹھوس شواہد دنیا کے سامنے رکھ دیے ہیں تاکہ وہ خود ان حقائق کو جانچ سکے اور جاری مظالم کو رکوانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کے حوالے سے وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ قریبی دوست اور دیرینہ شراکت دار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ پاک برطانیہ اسٹریٹیجک شراکت داری کو آگے بڑھایا جائے اور تعلقات کو اگلے درجے تک لے جایا جائے۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آئندہ سال پاکستان اور برطانیہ کے درمیان سفارتی تعلقات کے 75 سالہ جشن کو شاندار طریقے سے منانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ہوشیار: پاکستان سے برطانیہ آنے والوں کے لیے نئی گائیڈ لائنز جاری

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان باہمی تعلقات کو مزید مستحکم اور فعال بنانے اور اقتصادی تعلقات کو وسعت دینے کے لیے برطانیہ میں مقیم 16 لاکھ پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں کی خدمات کو بہتر طور پر بروئے کار لانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔


متعلقہ خبریں