’’کھانے کھائے،روٹ لگائے‘‘ نیوزی لینڈ کی ٹیم گئی، 27 لاکھ کا بل آ گیا


نیوزی لینڈ کی سیریز منسوخ ہونے کے بعد راولپنڈی کی انتظامیہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کو اخراجات کی مد میں 27 لاکھ روپے کا بل تھما دیا۔

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس مد میں راولپنڈی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ میچ کے دن سکیورٹی اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگائی گئیں اور انہیں کھانے میں پلاؤ اور بریانی کھلائی جاتی تھی۔

انتظامیہ کے مطابق کیوی ٹیم جب پریکٹس کے لیے آتی تھی تو روٹ لگتا تھا اور جب تک ٹیم گراؤنڈ میں رہتی تھی نفری تعینات رہتی تھی۔

نیوزی لینڈ سیریز منسوخی، برطانوی ہائی کمشنر کا اہم بیان سامنے آ گیا

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ بورڈ کی جانب سے سیکیورٹی خدشات کو جواز بنا کر سیریز منسوخ کرکے کھلاڑیوں کو واپس بلا لیا گیا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ نے یکطرف طور پر سیریز منسوخ کی ہے۔ مہمان ٹیم کیلئے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔


متعلقہ خبریں