منی لانڈرنگ کیس: شہباز شریف بری، اکاونٹ بحال، سجدہ شکر ادا کرتا ہوں،صدر ن لیگ


برطانوی عدالت نے شہباز شریف اور شریف خاندان کو منی لانڈرنگ کے الزامات سے بری کر دیا ہے۔

نمائندہ ہم نیوز نے اس سلسلے میں بتایا تھا کہ برطانوی عدالت نے شہباز شریف اور ان کے خاندان کے منجمد اکاؤنٹس بھی بحال کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ برطانوی کرائم ایجنسی نے منجمد بینک اکاؤنٹس کی رپورٹ ویسٹ منسٹر کورٹ میں جمع کرا دی۔

کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف کے بینک اکاؤنٹس میں منی لانڈرنگ کا کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا ہے اور 21 ماہ کی تحقیقات میں 20 سال کے مالی معاملات کا جائزہ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا عمران خان کے مؤقف کی تائید کر رہی ہے، فیاض الحسن چوہان

برطانوی ایجنسی نے حکومت پاکستان اور قومی احتساب بیورو (نیب) کی درخواست پر تحقیقات شروع کی تھیں۔ شہباز شریف کے بینک اکاؤنٹس دسمبر 2019 میں عدالتی حکم پر منجمد کیے گئے تھے۔

شہباز شریف اور سلیمان شہباز کے بینک اکاؤنٹس کو اعلیٰ درجے کی تحقیقات سے مشروط کیا گیا تھا۔

ادھر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ برطانوی عدالت کے فیصلے پر سجدہ شکرادا کرتا ہوں، برطانوی عدالت کا یہ فیصلہ پاکستان کی جیت ہے۔

سلیمان شہباز کی بریت سے متعلق خبریں حقائق کے منافی ہیں، شہزاد اکبر

شہباز شریف نے کہا کہ  سچ ہمیشہ جھوٹ سے زیادہ طاقتور ہوتا ہے۔


متعلقہ خبریں