غوث علی شاہ اور ظفر علی شاہ سمیت دیگر کی پی ٹی آئی میں شمولیت

غوث علی شاہ اور ظفر علی شاہ سمیت دیگر کی پی ٹی آئی میں شمولیت

کراچی: سابق وزیراعلیٰ سندھ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سید غوث علی شاہ نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ پی ٹی آئی میں سابق وفاقی وزیر سید ظفر علی شاہ اور بیرسٹر مرتضیٰ مہیسر بھی شمولیت اختیار کی ہے۔

سابق وزیر اعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم کی پی ٹی آئی میں شمولیت

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے سید غوث علی شاہ، سید ظفرعلی شاہ اور برسٹر مرتضیٰ مہیسر نے ملاقات کی اور اس کے بعد پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا۔

گورنر ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے سیاسی رہنماؤں کی پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کیا اور انہیں پارٹی مفلر بھی پہنائے۔

پی ٹی آئی میں شمولیت سے قبل سید غوث علی شاہ ن لیگ میں شامل تھے جب کہ سید ظفر علی شاہ ق لیگ کا حصہ تھے۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے سربراہ سید جلال محمود شاہ نے بھی ملاقات کی ہے۔

شادی ہوئی، بچہ ہوا، فوٹو کے ساتھ میاں بیٹے کا اعلان

سندھ کے قوم پرست رہنما جی ایم سید مرحوم کے پوتے سید جلال محمود شاہ ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی بھی رہ چکے ہیں۔

وزیراعظم سے سیاسی رہنماؤں کی ہونے والی ملاقاتوں کے موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزرا اسد عمر، علی زیدی اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ بھی موجود تھے۔

نیب غیر جانبدار ہے تو حلیم عادل کو گرفتار کرے، سعید غنی

گورنر ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان سے سابق وزیراعلیٰ سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے بھی ملاقات کی اور پی ٹی آئی کو سندھ میں مضبوط بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔  تحریک انصاف کو آنے والے الیکشن میں مضبوط بنانے پر بات چیت کی۔


متعلقہ خبریں