سلیمان شہباز کی بریت سے متعلق خبریں حقائق کے منافی ہیں، شہزاد اکبر

شریف خاندان نے عدلیہ پر حملے کی منصوبہ بندی کی، شہزاد اکبر

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ سلیمان شہباز کی بریت سے متعلق خبریں حقائق کے منافی ہیں۔

منی لانڈرنگ کیس، شہباز شریف خاندان سمیت بری، اکاؤنٹس بحال

ہم نیوز کے مطابق شہزاد اکبرنے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ سلیمان شہباز اور خاندان کے خلاف تحقیقات اے آر یو کی درخواست پر نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ مشکوک ٹرانزیکشن پر بینک نے ایس سی اے کو رپورٹ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں این سی اے نے فنڈز کی تحقیقات بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

وزیراعظم عمران خان نے کے مشیر برائے داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے کہا کہ فنڈز سلیمان کی جانب سے 2019 میں پاکستان سے برطانیہ منتقل کیے گئے تھے۔

شہزاد اکبر نے استفسارکیا کہ جب برطانوی عدالت میں ایسا کوئی کیس نہیں چل رہا تھا تو بریت کیسی؟ انہوں ںے کہا کہ نیشنل کرائم ایجنسی نے تحقیقات روک دیں جس کی بنیاد پر منجمد اکاؤنٹس بحال ہوئے ہیں۔

نواز شریف قانون کے مطابق برطانیہ میں زیادہ عرصہ نہیں ٹھہر سکتے، شہزاد اکبر

وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ سلیمان شہباز منی لانڈرنگ کیس میں لاہور کی عدالت سے مفرور ہیں۔


متعلقہ خبریں