اسلام آباد:سنگین جرائم کی شرح میں خطرناک اضافہ


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سنگین جرائم کی شرح میں خطرناک اضافہ ہوا ہے۔

ہم نیوز کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ چار روز کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 6 افراد جاں بحق جب کہ 4 زخمی ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق 24 ستمبر کو 9th ایونیو پر مسلح افراد کی فائرنگ سے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کا مالک جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کے چار ساتھی زخمی ہوئے جو اس وقت پمز اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

اسلام آباد میں فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

اسی روز تھانہ کھنہ کی حدود میں اسلام آباد ایکسپریس ہائی وے پر شوہر نے بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔

25 ستمبر کو تھانہ بنی گالہ کی حدود میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے قریب مسلح ملزمان افراد نے پراپرٹی ڈیلر کو گن مین سمیت فائرنگ کرکے گولیوں سے بھون ڈالا۔

جب کہ آج تھانہ رمنا کی حدود میں نامعلوم ملزمان نے  فائرنگ کرکے گلی سے گزرتے دو افراد کو قتل کردیا۔


متعلقہ خبریں