اشرف غنی کا فیس بک اکاؤنٹ ہیک

اشرف غنی لاکھوں ڈالرز کے ساتھ فرار ہوئے، ثبوت دے سکتا ہوں: سابق سیکورٹی چیف

افغانستان کے مفرور صدر اشرف غنی کا فیس بک پیج ہیک ہو گیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اشرف غنی نے ٹوئٹر پر اپنے فیس بک اکاونٹ ہیک ہونے کی تصدیق کی اوربتایا کہ ان کا فیس بک پیج اتوار سے ہیک ہوا ہے۔

مفرور صدر کا فیس بک اکاؤنٹ ہیک ہونے کے بعد  ان کی جانب سے بین الاقوامی برادری پر طالبان حکومت کی حمایت کے حوالے سے بیان دیا گیا ہے۔

قوم کا مقروض ہوں، مفرور اشرف غنی نے معافی مانگ لی

ہیک کیے جانے کے بعد اشرف غنی کے فیس پر پیغام میں مزید لکھا گیا کہ بین الاقوامی برادری افغانستان دور ہونے کے بجائے موجودہ حکومت سے روابط رکھے اور مدد کرے۔

بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ افغان عوام کو منجمد فنڈز دیے جائیں اور حکومت کو رسمی طور پر تسلیم کیا جائے۔

دوسری جانب اشرف غنی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اس بیان کی تردید کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ افغان مندوب غلام محمد اسحاق زئی آج ایسے وقت میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے کہ ان کو نہ حکومتی اور نہ ہی عوام کی حمایت حاصل ہے۔


متعلقہ خبریں