ماضی کی حکومتوں نے کراچی پر توجہ نہیں دی، شبلی فراز


اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ ماضی کی حکومتوں نے کراچی پر توجہ نہیں دی۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے ہم نیوز کے پروگرام بریکنگ پوائنٹ ود مالک میں کہا ہے کہ ماضی میں سندھ حکومت کراچی میں کوئی کام کرتی ہی نہیں تھی جبکہ کراچی بہت اہم شہر ہے لیکن ماضی کی حکومتوں میں توجہ نہیں دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت میں آئے تو معیشت کا برا حال تھا لیکن کورونا کے دوران عالمی سطح پر مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے۔ حکومت ٹھیک چل رہی ہے تاہم ملک کے مسائل کو حل کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی سطح کی مہنگائی سے عوام کو بچایا جا رہا ہے، حماد اظہر

شبلی فراز نے کہا کہ کراچی کو وہ مقام دلانا چاہتے ہیں جس کا وہ مستحق ہے اور ہماری پوری کوشش ہے کہ پراجیکٹ مکمل ہونے کے قریب ہو۔

انہوں نے سوال کیا کہ سندھ میں مہنگائی پر کس نے کنٹرول کیا ؟ بتایا جائے سندھ میں گندم کی قیمتوں میں اضافہ کس نے کیا ؟


متعلقہ خبریں