اسلام آباد میں پلاسٹک کی سڑک تعمیر ہو گی

اسلام آباد میں پلاسٹک کی سڑک تعمیر ہو گی

اسلام آباد: وفاقی داراالحکومت اسلام آباد میں پلاسٹک کی سڑک تعمیر کی جائے گی۔ اس مقصد کے لیے مشروبات تیار کرنے والی ایک کمپنی اور سی ڈی اے کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔

چین: پلاسٹک سرجری کروانے والوں کی تعداد میں اضافہ

ہم نیوز نے خلیجی ویب سائٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ مشروبات کی کمپنی اور سی ڈی اے کے درمیان جو معاہدہ طے پایا ہے اس کے تحت استعمال شدہ پلاسٹک کی بوتلوں سے پلاسٹک کی سڑک تعمیر کی جائے گی۔

چئیرمین سی ڈی اے عامر احمد علی نے اس سلسلے میں بتایا کہ منصوبے کے پائیلٹ پراجیکٹ کے تحت مشروبات تیار کرنے والی کمپنی استعمال شدہ پلاسٹک سے ایف نائن پارک کے اندر پلاسٹک کی سڑک تعمیر کرے گی۔

اس ضمن میں کہا گیا ہے کہ اگر یہ تجربہ کامیاب ہو گیا تو پھرآئندہ مرحلے میں ایوب چوک سے مارگلہ روڑ تک ایک کلومیٹر طویل سڑک پلاسٹک سے بنائی جائے گی۔

چیئرمین سی ڈی اے کے مطابق رواں ہفتے ہی فاطمہ جناح پارک ایف نائن میں اس سلسلے کا ٹرائیل شروع کیا جائے گا جس میں یہ جائزہ لیا جائے گا کہ پلاسٹک سے تعمیر کی جانے والی سڑک کس قدر پائیدار ہے؟

مارکیٹ میں پلاسٹک کے انڈے اور گھی فروخت ہونے کا انکشاف

عامر احمد علی کے مطابق پلاسٹک سے سڑک کی تعمیر کا تجربہ اس سے قبل پاکستان میں نہیں ہوا ہے لیکن اگر یہ تجربہ کامیاب ہو گیا تو مشروبات تیار کرنے والی کمپنی اسلام آباد میں ایک کلومیٹر سڑک کارپوریٹ سوشل ریسپانسیبیلیٹی (سی ایس آر) کے تحت مفت بنا کر دے گی۔

چیئرمین کے مطابق اس کے بعد سی ڈی اے خود بھی اپنے مستقبل کے منصوبوں میں استعمال شدہ پلاسٹ سے سڑک بنانے پر غور کرے گی کیونکہ اس سے ماحول کو دیگر میٹریل کی نسبت کم نقصان پہنچتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سمیت متعدد ممالک میں اس طرح کے تجربات کیے گئے ہیں۔

اقوام متحدہ کا اجلاس: 2030  تک پلاسٹک کے استعمال کے مکمل خاتمے پر اتفاق

اردو نیوز کے مطابق مشروبات کی کمپنی ایک کلومیٹر روڈ کی تعمیر نو کے لیے تقریبا 8 ٹن کے قریب پلاسٹک استعمال کرے گی۔ اس منصوبے کا مقصد کلین اور گرین پاکستان کو فروغ دینا ہے۔


متعلقہ خبریں