جوبائیڈن نے کورونا کی بوسٹر ڈوز لگوا لی


امریکی صدر جوبائیڈن نے عالمی وبا کورونا وائرس  کی بوسٹر ڈوز لگوا لی۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جوبائیڈن امریکی عوام کو بوسٹر ڈوز لگوانے کے لیے قائل کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انتظامیہ شہریوں کو بوسٹر ڈوز لگانے کے ساتھ دیگر ممالک کو ویکسین عطیہ کر سکتی ہے۔

پاکستان نے کورونا صورتحال میں بہترین حکمت عملی اپنائی، ڈبلیو ایچ او

بائیڈن کو پیر کے روز وائٹ ہاؤس میں فائزر/بائیو این ٹیک ویکسین کا تیسری ڈوز لگی ہے۔ بائیڈن نے جنوری میں اوول آفس میں حلف اٹھانے سے قبل کوویڈ-19 ویکسین کی پہلی دو خوراکیں لی تھیں۔

پیر کے روز اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مجھے واضح کرنے دیں کہ بوسٹرز اہم ہیں۔ لیکن ہمیں سب سے اہم کام یہ کرنے کی ضرورت ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو کورونا ویکسین لگائی جائے۔


متعلقہ خبریں