انضمام الحق کی طبیعت سنبھل گئی، اسپتال سے ڈسچارج

Inzamam-ul-Haq

انضمام الحق نے چیف سیلکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا


سابق کپتان انضمام الحق کی طبیعت سنبھل گئی ہے اور انہیں اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

ڈاکٹرز نے انضمام الحق کو آئندہ چند روز آرام کا مشورہ دیا ہے۔ ڈاکٹروں نے انضمام الحق کی انجیو پلاسٹی کی تھی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کو دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

بھارت: سابق کرکٹ کپتان سارو گنگولی کو دل کا دورہ، اسپتال منتقل

ہم نیوز کے مطابق اسپتال میں داخل کیے جانے کے بعد معروف سرجن پروفیسر ڈاکٹر زبیر اکرم نے عالمی شہرت یافتہ بلے باز انضمام الحق کی انجیو پلاسٹی کی۔ اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ انضمام الحق کو اسٹنٹ ڈالا گیا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر بھی رہ چکے ہیں۔

1992 کے ورلڈکپ میں سیمی فائنل کے ہیرو انضمام الحق نے 120 ٹیسٹوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 8830 رنز بنائے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:انضمام الحق کیلئے سچن ٹنڈولکر کی دعا

ان کا ٹیسٹ میں انفرادی اسکور 329 رنز ہے جب کہ وہ پاکستان کے لیے 25 ٹیسٹ سینچریاں اور 46 نصف سینچریاں بنا چکے ہیں۔

ایک روزہ میچز میں انضمام الحق نے پاکستان کی جانب سے 378 میچز کھیل کر 11739 رنز اسکور کیے ہیں۔ انہوں نے 10 سینچریاں اور 83 نصف سینچریاں بنائی ہیں۔


متعلقہ خبریں