سعودی عرب جی سی سی کی پہلی موسیقی کانفرنس کی میزبانی کرے گا


خطہ خلیج کی پہلی موسیقی کانفرنس 13 سے 15 دسمبر تک سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں ہوگی۔

اس میں خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک سے تعلق رکھنے والے موسیقار، گلوکار، فن کار اور ماہرین شرکت کریں گے۔ان کے علاوہ دوسرے ممالک سے بھی ماہرین اور مندوبین شریک ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: دبئی ایکسپو 2020 یکم اکتوبر سے شروع ہو گا

اپنے فلیگ شپ فیسٹیول ایم ڈی ایل بی ایسٹ ساؤنڈاسٹارم کے بعد قائم ہونے والی نئی میڈیا اور میوزک کمپنی ایم ڈی ایل بی ایسٹ اس تین روزہ ایونٹ کا اہتمام کررہی ہے ۔اس کو ایکس پی کا نام دیا گیا ہے۔اس کے ایجنڈے میں ورکشاپس، پینل مباحثوں ،گول میزکانفرنسوں اور محافل موسیقی کا انعقاد شامل ہے۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ کانفرنس کا مقصد فنکاروں، کاروباری افراد، تخلیق کاروں اور پالیسی سازوں سمیت موسیقی کی صنعت سے وابستہ تمام  افراد کومواقع مہیا کرنا ہے کیونکہ وہ خطے کی موسیقی کی ترقی چاہتے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق ایم ڈی ایل بی ایسٹ کے سی ای او رمضان الحراتانی نے کہا کہ ایکس پی کی خطے میں یہ پہلی کانفرنس ہے اور مشرق اوسط میں موسیقی کی ترقی پذیر صنعت کی بنیاد کے طور پر کام کرے گی۔

اس تقریب کا مقصد ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کو پروان چڑھانا، اس ضمن میں پالیسی سازی پر توجہ مرکوز کرنا ہے اور ابھرتے ہوئے موسیقاروں کے لیے مواقع کے امکانات کا جائزہ لیناہے۔نیز موسیقی، ذہنی صحت، تندرستی اور صنعت میں تنوع کے فروغ کے لیے مکالمے کا آغاز کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب: قومی دن کی فوجی پریڈ میں خواتین کی پہلی بار شرکت

سعودی عرب میں موسیقی کے شعبے کوآگے بڑھانے اور اس ضمن میں پالیسیوں کی تشکیل کے لیے بین الاقوامی اور علاقائی موسیقی کی صنعت سے وابستہ ایگزیکٹوز اور فنکاروں کو تقریب میں مقررین اور مندوبین کی حیثیت سے شرکت کی دعوت دی جارہی ہے۔

دن کے وقت تقریب کے شرکاء ورکشاپس اور پینل مباحثوں میں حصہ لیں گے اورشام کوریاض شہر کے نواح میں موسیقی کی رات کے منظرنامے میں نمائش کی جائے گی اور زائرین کو نئی آوازوں، نیٹ ورک اور تازہ صلاحیتوں کو دریافت کرنے کا موقع ملے گا۔


متعلقہ خبریں