مرادعلی شاہ کی نااہلی کی درخواست مسترد

فائل فوٹو


سندھ ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی نا اہلی کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی جانب سے دائر درخواست پر عدالت نے مختصر فیصلہ سنایا۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ صادق اورامین نہیں رہے۔ انہوں نے امریکہ کی دہری شہریت الیکشن کمیشن سےچھپائی تھی۔

عدالت میں موقف اپنایا گیا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے دہری شہریت کے باوجود 2007 میں الیکشن لڑا تھا۔


متعلقہ خبریں