یو این میں خطاب: عمران خان سب پر بازی لے گئے


وزیراعظم عمران خان کی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں خطاب کی ویڈیو کو سب سے زیادہ دیکھا گیا ہے۔ ان کی تقریرمسلسل تیسری بار عالمی رہنماؤں کی تقاریر پر بازی لے گئی۔

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کی تقریر اقوام متحدہ کے یوٹیوب چینل پر سب سے زیادہ دیکھی گئی ہے۔

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں عالمی رہنماؤں کی تقاریر یوٹیوب پر نشر کی گئیں، جن کو دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے دیکھا اور سنا۔

امریکی صدر جوبائیڈن، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، نیوزی لینڈ، چین، برطانیہ، قطر اور بنگلا دیش سمیت دیگر سربراہان مملکت کی ویڈیو شیئر کی گئی ہیں۔

یہ مسلسل تیسرا سال ہے کہ عمران خان کی تقریر کو سب سے زیادہ دیکھا گیا ہے۔ 25 ستمبر کو عمران خان کے خطاب کی ویڈیو اقوام متحدہ کے آفیشل یوٹیوب چینل پر شیئر کی گئی جسے دیکھنے والوں کی تعداد 7 لاکھ 69 ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔

امریکی صدر جوبائیڈن ،بھارتی وزیراعظم مودی ، چین، برطانیہ، سعودی عرب،قطر، نیوزی لینڈ، بنگلہ دیش ، جرمنی، فرانس، روس، ملائشیا، آسٹریلیا کے سربراہان کی ویورشپ عمران خان سے بہت پیچھے رہ گئی۔

مودی کی تقریر پر تین لاکھ 65 ہزار، جوبائیڈن کی تقریر پر اب تک ایک لاکھ 17 ہزار ویوز آئے، اسرائیل کے صدر کی تقریر کو اب تک 31 ہزار افراد نے دیکھا۔

اقوام متحدہ آفیشل چینل پرعمران خان کی شیئر ہونے والی تقریر سب سے زیادہ دیکھی اور سنی جانے والی تقریر بن گئی۔ اس حساب سے وزیراعظم عمران خان نے ویورشپ میں بڑے عالمی رہنماؤں کوپیچھے چھوڑ دیا۔

 


متعلقہ خبریں