12 سال سے زائد عمر کے بچوں کو کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے پاکستان میں 12سال سے زائدعمر کے بچوں کی کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسد عمر نے ٹویٹ کیا کہ بچوں کی ویکسی نیشن کےلیے اسکولوں میں خصوصی ٹیمیں بھجوائی جائیں گی تاکہ بچوں کو ویکسین لگانے میں آسانی ہو۔

خیال رہے اس سے قبل پاکستان میں 18 سال سے زائد عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔

آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔

وزارت صحت نے پاکستان میں تصدیق شدہ کورونا ویکسین کی فہرست بھی جاری کر دی ہے۔

وزارت صحت کے مطابق پاکستان میں آٹھ قسم کی کورونا ویکسین استعمال کی جا رہی ہیں۔  پاکستان میں استعمال ہونے والی کورونا ویکسین میں سائنو ویک، سائنو فارم، ایسٹرازنکا اور موڈرنا شامل ہیں۔

فائزر، سپوتنک، پاک ویک اور کین سائنو کورونا ویکسین بھی پاکستان میں لوگوں کو لگائی جا رہی ہے۔

پاکستان میں استعمال ہونے والی 8 کورونا ویکسین میں سے چھ ڈبل ڈوز اور دو سنگل ڈوز ہیں۔ وزارت صحت کی جانب سے ڈبل ڈوز ویکسین کا دورانیہ 28 دن مختص کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں