ایئرپوڈز کیلئے سرعام ڈکیتی


مشرقی لندن میں دو نوجوان اسکول کے طالب علم سےاس کا اسکوٹر اور ایپل ایئر پوڈز چھین کر فرار ہوگئے۔

سی سی ٹی وی میں ریکارڈ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو مشتبہ چوروں نے لڑکے کو زمین پر گرایا جب وہ سڑک پر جا رہا تھا۔

اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے دونوں افراد پیچھے سے متاثرہ شخص کے پاس آتے ہیں، جن میں سے ایک اسکوٹر پر ہے اور دوسرا پیدل چل رہا تھا۔

جب وہ لڑکے کے پاس پہنچتے ہیں تو وہ اس کو کوٹ سے پکڑ گرا دیا اور تلاشی شروع کر دی۔

اس کے بعد دونوں کو اسکول کے لڑکے سے کچھ لینے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا گیا جب وہ زمین پر گرا ہوا تھا۔نئے ایئرپوڈز کی قیمت160 ڈالر ہے۔

دونوں لڑکے طالبعلم کا اسکوٹر بھی چھین کے لے گئے۔ واردات کے بعد دونوں اسی سمت میں واپس بھاگ گئے جدھر سے آئے تھے۔

میٹروپولیٹن پولیس اس واقعہ پر کوئی تفصیل فراہم نہیں کر سکی اور ایسا لگتا ہے واردات کے متلق پولیس کو آگاہ نہیں کیا گیا۔


متعلقہ خبریں