سویڈن میں رہائشی عمارت میں دھماکہ، 25 افراد زخمی


سویڈن کے شہر گاٹنبرگ میں رہائشی عمارت میں دھماکہ ہوا ہے۔ دھماکہ سے 25 افراد زخمی ہو گئے ہیں

گاٹنبرگ میں رہائشی عمارت میں دھماکے سے کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور  بالکونیاں تباہ ہو گئیں۔ حکام کے مطابق قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

دھماکے کے زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق ایمبولینسیں دیر سے پہنچنے کے باعث بیشتر افراد کو بس کے ذریعے اسپتال پہنچایا گیا، دھماکے کی نوعیت کا اندازہ نہیں ہو سکا۔

پولیس کے مطابق انہوں نے دھماکے کی جگہ سے ایک مشتبہ شخص کو پکڑا ہے۔ پولیس کی طرف سے واقعے کی  مکمل تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ دہشتگردی کا معلوم نہیں ہوتا۔ ابتدائی اندازے کے مطابق  دھماکہ گیس لیکج کے باعث ہوا۔  پولیس کا کہنا ہے کہ  مکمل تحقیقات کے بعد مزید اور حتمی معلومات فراہم کی جائیں گی۔


متعلقہ خبریں