سابق ہائی کمشنر واجد شمس الحسن انتقال کر گئے


سابق ہائی کمشنر اور رہنما پیپلزپارٹی واجد شمس الحسن لندن میں انتقال کرگئے ہیں۔ وہ لندن کے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

واجد شمس الحسن ذوالفقار بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے قریبی ساتھیوں میں سے تھے۔ آصف زرداری اور شیری رحمان کا واجد شمس الحسن کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔

سابق صدر نے کہا ہے کہ واجد شمس الحسن کے والد40سال قائداعظم کے ساتھی رہے۔ سابق سفیر پیپلزپارٹی کے اثاثہ تھے۔

واجد شمس الحسن 2008میں برطانیہ میں پاکستا ن کے ہائی کمشنر رہے۔ وہ 40سال سے زائد عرصہ صحافت سے بھی وابستہ رہے۔

اہلخانہ کا کہنا ہے کہ مرحوم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیاجائے گا۔

 


متعلقہ خبریں