ہم کہاں کے سچے تھے کی دھوم


 ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ہم کہاں کے سچے تھےنے سب کو بڑا سرپرائز دے کر دھوم مچادی۔ ڈرامے کی نویں قسط کے یو ٹیوب پر  ایک روز میں ویوز50 لاکھ کے قریب  پہنچ گئے ۔

نویں قسط میں رائٹر نے ناظرین کو مشعل ‘ کبری خان ‘ کی موت کے ساتھ سب سے بڑا سرپرائز دیا ہے، جس کے بعد مہرین یعنی ماہرہ خان جیل پہنچ گئیں ہیں۔ ان کی زندگی کیا موڑ لے گی اس کے لیے ناظرین کو اگلی قسط کا بے صبری سے انتظار ہے۔

اس ڈرامے کے ذریعے ماہرہ خان پانچ سال کے طویل عرصے بعد ٹی وی سکرین پر دوبارہ جلوہ گر ہوئی ہیں۔ اداکار عثمان مختار، کبریٰ خان، ہارون شاہد، شمیم ہلالی، زینب قیوم، ہما نواب، لیلیٰ واستی، عمیر رانا اور دیگراداکار اہم کردار کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:10 سال بعد عاطف اسلم اور ماہرہ خان ایک ساتھ

مشہور لکھاری عمیرا احمد کے لکھے گئے ڈرامے’ہم کہاں کے سچے تھے‘ ماہرہ خان مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ٹرینڈز کے ذریعے ماہرہ خان کے کام کو بہت سراہا جا رہا ہے۔ ان کے نئے ڈرامے کے کلپس و تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیے جا رہے ہیں۔

ماہرہ اور اداکارہ کبریٰ خان کو ایک ساتھ دکھائی دینے پر بھی مداحوں مثبت رد عمل آ رہا ہے۔ دونوں اداکاراؤں کے مداحوں نے  ڈرامے میں اپنے پسندیدہ مناظر کو ویڈیوز اور تصاویر کے ذریعے ٹائم لائنز پر شیئر کیا ہے۔

عمیرہ احمد کے لکھے گئے ڈرامے کو مومنہ درید نے پروڈیوس کیا ہے جب کہ ڈائریکشن فاروق رند نے دی ہے۔


متعلقہ خبریں