حکومت انتقام میں اندھی ہو چکی،شہباز شریف کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے، شاہد خاقان عباسی


مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت انتقام میں اندھی ہو چکی ہے، شہباز شریف اور ان کی فیملی کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے، انہیں ملک کی کوئی پرواہ نہیں۔

لاہور میں احسن اقبال،رانا ثنا اللہ،مریم اورنگزیب اور عطاتارڑ کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ وزرا بے بنیاد بیانات دے رہے ہیں، وہ پرانے بیانات بھول کر نئے سامنے آ جاتے ہیں، کہتے تھے کہ ہم نے انگلینڈ میں شواہد دے دیئے ہیں،یہ کسی جج کوبلیک میل کرکےفیصلہ نہیں ہوا۔

نیشنل کرائم ایجنسی خود معاملے کی انکوائری کررہی تھی،ایسیٹ ریکوری یونٹ کی کوئی قانونی حیثیت نہیں،ایسیٹ ریکوری یونٹ نے آج تک کیاکام کیاہے؟

11ستمبر2019کواین سی اے کوایسیٹ ریکوری یونٹ کی طرف سے خط لکھا گیا، خط بیرسٹر ضیا نے سرکاری لیٹر ہیڈ پر لکھا۔

شہبازشریف اورسلیمان شہبازکے اکاونٹ ڈکلیئرڈ ہیں،شہبازشریف اورسلیمان شہبازنے خود اکاونٹ کی تفتیش کی اجازت دی،پیسہ کہاں سے آیا ،کدھر استعمال ہوا 3ممالک میں دیکھاگیا۔

ایجنسی نے عدالت کولکھا کہ ہمیں مزیداکاونٹ فریز نہیں کرنے ،این سی اے کو کہاگیا کہ شہبازشریف اورخاندان کے خلاف شواہد ہمارے پاس ہیں،
20ماہ 3ممالک میں نیشنل کرائم ایجنسی نے تفتیش جاری رکھی ،3ممالک میں منی لانڈرنگ کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔

حکومت انتقا م میں اندھی ہوچکی ہے اورملک کی کوئی پرواہ نہیں ،3سال سے ملک میں تماشہ لگا ہواہے،حکومت 3سال اپوزیشن کودبانے کی کوشش کرتی رہی ہے،وزرا جھوٹے ثبوت دوسرے ممالک کودیتے ہیں کہ ہم نے یہ کرلیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ یہ حکومت جعلی ہے اور جعلی الزامات کے تحت چلتی ہے، مشیر احتساب نے عوام کو گمراہ کیا۔

حکومت نے برطانوی ایجنسی کو اپنی نام نہاد شواہد حوالے کیے،حکومت نے برطانیہ سے اپنے حق میں فیصلہ لینے کی کوشش کی،حکومت نے شہبازشریف کے خلاف جوثبوت پیش کیے وہ خود ساختہ تھے۔

آج شہزاد اکبر نے کہا یہ تو سلمان شہبازکے خلاف انکوائری تھی،ڈی جی نیب لاہور لندن جاکربرطانوی حکام سے ملے۔

29ارب روپے کے سی پیک منصوبوں میں 29پیسے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی،انٹرنیشنل اسکرونٹی میں معاملات صاف ہورہےہیں۔


متعلقہ خبریں