سمندری طوفان گلاب کا زور کم، شاہین تیار


 خلیج بنگال میں سمندری طوفان گلاب کا زور ٹوٹ گیا۔  ساتھ ہی ایک اور سمندری طوفان شاہین کے بننے کا خدشہ پیدا ہو گیا

سمندری طوفان گلاب بھارتی ریاستوں اڑیسہ، آندھرا پردیش اور گجرات سے ٹکرانے کے بعد عمان کی طرف مڑ گیا ہے۔ طوفان سے بھارت کے ساحلی علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی اور تین افراد ہلاک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:  بھارت میں ‘گلاب’ 3 جانیں لے گیا
سمندری طوفان سے اڑیسہ، آندھرا پردیش اور گجرات کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشیں ہوئیں۔  طوفان سے مزید دور روز تک بھارت اور پاکستان کے ساحلی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق گلاب سے بحیرہ عرب میں ایک اور سمندری طوفان کے جنم لینے کا خدشہ ہے۔ سمندری طوفان شاہین جمعرات کو بننے کا امکان ہے۔ اس طوفان کو شاہین نام قطر کی طرف سے دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خلیجِ بنگال میں طوفان ’گلاب‘ سے کراچی میں بارش کا امکان

واضح رہے کہ خلیج بنگال میں بننے والے طوفان کو گلاب کانام پاکستان کی جانب سےدیا گیا تھا۔

بھارتی ماہرِ موسمیات کے مطابق خلیجِ بنگال میں بننے والا سائیکلونک طوفان اپنی نوعیت کی نایاب موسمیاتی سرگرمی تھا۔ عمومی طور پر مون سون میں بحیرہ عرب یا خلیجِ بنگال میں سائیکلون نہیں بنا کرتے۔

عام طور ستمبر میں بحیرۂ عرب اور خلیجِ بنگال میں سائیکلون نہیں بنتے بلکہ  اکتوبر اور نومبر میں سائیکلون بنتے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں