داڑھی مسئلہ ہے نہ اسمارٹ فون، جو کرنا ہے کریں

افغان حکومت کا داڑھی منڈوانے، اسمارٹ فون سے متعلق خبر کی تردید

کابل: افغان حکومت نے داڑھی کٹوانے اور خواتین کے اسمارٹ فون استعمال کرنے پر پابندی کی خبروں کی تردید کر دی۔

افغان وزارت ثقافت و اطلاعات نے داڑھی کٹوانے اور خواتین کے اسمارٹ فون استعمال کرنے پر پابندی کی خبروں کو جھوٹ پر مبنی قرار دیا۔ افغان حکومت کے ذمہ داروں نے کہا کہ اس طرح کی کوئی بھی پابندی حکومت کی سرکاری پالیسی میں شامل نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کابل یونیورسٹی میں خواتین اساتذہ اور طالبات کے داخل ہونے پر پابندی

واضح رہے کہ گزشتہ روز افغان حکومت کی جانب سے داڑھی کٹوانے پر پابندی کی خبر زیرگردش رہی جس پر صارفین کی جانب سے ملی جلی رائے سامنے آئی جبکہ اس سے قبل خواتین کے اسمارٹ فون استعمال کرنے پر پابندی کی خبریں بھی زیرگردش تھیں تاہم آج افغان حکومت کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان دونوں خبروں کی تردید کر دی گئی۔


متعلقہ خبریں